طلب میں کمی،ایل پی جی کی قیمتوں میں15 روپے فی کلو کمی کر دی گئی

طلب میں کمی،ایل پی جی کی قیمتوں میں15 روپے فی کلو کمی کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نامہ نگار سے) موسم میں بہتری ہوتے ہی قدرتی گیس کے بعد ایل پی جی کی ڈیمانڈ میں بھی 30 سے 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس پر ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو کمی کر دی ہے جس کے بعد ایل پی جی 100 روپے فی کلو سے کم ہو کر 85 روپے فی کلو ہو گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 177 روپے سستا ہو کر 1003 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 700 روپے سستا ہو کر 3910 روپے کا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کر دی ہے۔ 177روپے گھریلو سلنڈر اور700 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں کمی کر دی۔ لوکل قیمت میں کمی کی وجہ بین الاقوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں گیس کی قیمت میں 70ڈالر فی میٹرک ٹن کمی کے بعد قیمت 370ڈالر سے کم ہو کر 300ڈالر پر آگئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکریڑی ارسلان کھوکھرنے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایل پی جی قیمتوں کو ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈروں کے خلاف آپریشن پر بات چیت کی گئی۔ ایسوسی ایٹ سیکریڑی ارسلان کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر پیٹرولیم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایل پی جی کی امپورٹ کو فزیبل کرنے کے لیے پالیسی بنائی جائے گی تاکہ عوام کو سستی گیس میسر ہو۔ وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا ہے کہ ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈروں کے خلاف اپریشن کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے جس پر ایسوسی ایٹ سیکریڑی ارسلان کھو کھر نے کہا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور عوام کو سستی گیس فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے متفقہ حکمت عملی کو ترجیح دی جائیگی۔

مزید :

صفحہ آخر -