ڈکیتی اوراقدام قتل کے 4ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ڈکیتی اوراقدام قتل کے 4ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔جسٹس مس عالیہ نیلم نے ملزموں عمران ، اشرف ، محمود عرف مودی اوراحمد دین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت میں ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل محمد اخلاق نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گواہوں کے بیانات اور پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان قصوروارہیں۔ ضمانت خارج ہونے پر تین ملزموں عمران ، اشرف اوراحمد دین کو وکلاء نے فرارکروادیا تاہم پولیس نے ایک ملزم محمود احمد عرف مودی کوگرفتارکرلیا۔