ملک کے بیشتر حصوں میں مو سم خشک اور سرد رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر حصوں میں مو سم خشک اور سرد رہے گا ،محکمہ موسمیات

لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ مو سمیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران مو سم خشک اور سرد رہے گا ۔گزشتہ روزوادی کوئٹہ اور دالبدین میں منفی 4، قلا ت میں منفی 3، ژوب میں منفی 1سبی میں 3درجے اور پنجگور میں کم سے کم 2درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دو ران کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ریکارڈکیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت کالام منفی 07، سکردو، استور، پاراچنار منفی 06، ہنزہ، گوپس منفی 05، گلگت، کوئٹہ منفی 04، دیر، بگروٹ منفی 03، دالبندین، قلات، چترال، راولاکوٹ منفی 02، مری،ژوب، مالم جبہ منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر