سابق گورنر غلام جیلانی خان کی بیوہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

سابق گورنر غلام جیلانی خان کی بیوہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگا ر خصوصی)سابق گورنر پنجاب جنرل (ر)غلام جیلانی خان کی بیوہ اخترالنساء طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئیں ۔ انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں کینٹ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحومہ کی نماز جنازہ فورٹریس سٹیڈیم سے متصل جامع مسجد میں ادا کی گئی جس میں اعلیٰ سول و فوجی افسران سمیت مرحومہ مرحومہ کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحومہ نے 4بیٹے میجر(ر)شوکت جیلانی،ڈاکٹر کرنل (ر)عثمان جیلانی،صولت جیلانی ،عمر جیلانی اور ایک بیٹی سو گوار چھوڑے ہیں۔مرحومہ کی روح کی ایصال ثواب کیلئے رسم قبل آج بروز جمعرات 3بجے سہ پہر ون شبیر روڈ لاہور کینٹ میں ادا کی جائے گی اس موقع پر قرآن خوانی اور دعا بھی ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -