حکومت اداروں کی نجکاری کی بجائے بحالی پرتوجہ دے،لیاقت بلوچ
لاہور( نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر گزشتہ روز احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے پی آئی اے ملازمین کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی ۔نماز جنازہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور قبل ازیں منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو قومی اداروں کی نجکاری کی ضد چھوڑ کر ان کی بحالی کی طرف توجہ دینی چاہئے،تین مزدوروں کے قتل کے ذمہ دار حکمران ہیں اور انہیں اس قتل عام کا حساب دینا پڑے گا۔قومی اداروں کو بیچنے والے کل کلاں اسلام آباد کو بھی بیچ ڈالیں گے ۔قومی اداروں کی فروخت سے اب تک تباہی اور بربادی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔