صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں گیس بحران میں کمی نہ آسکی

صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں گیس بحران میں کمی نہ آسکی

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں گیس بحران میں کمی نہ آسکی اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ لاہور میں نسبت روڈ اوربادامی باغ میں گیس بندش کے خلاف سینکڑوں افراد ، مرد وخواتین نے شدید احتجاج اور سڑکوں کو بلا ک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گیس کی بندش کے سینکڑوں شہریوں نے بدھ کو شدید احتجاج کیا۔بادامی باغ کے مظاہرین نے ایل پی جی سلنڈر اٹھا کر احتجاج کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ احمد پارک بادامی باغ میں گزشتہ تین ماہ سے گیس بند ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ علاقے میں گیس نہیں آرہی جبکہ اطراف میں قائم فیکٹریوں کو گیس سپلائی کی جارہی ہے۔ بچوں کو ناشتہ کے غیر سکول بھجوانے پر مجبور ہیں۔ گیس کی بندش کی وجہ سے ہم ایل پی جی کی شکل میں بدبو دار گیس استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ علاوہ ازیں نسبت روڈ پر گیس کی بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ گیس کا شارٹ فال 1500ملین کیوبک فٹ رہا۔ لاہور کے دیگر کئی علاقوں میں گیس کا بد ترین بحران جاری ہے۔ کئی علاقوں میں گیس مکمل طور پر بند ہے کئی علاقوں میں گیس کا پریشر اس قدر کم ہے کہ اس پر کھانا پکانا مشکل ہوگیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر