صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

لاہور(وقائع نگار)صو با ئی دار الحکو مت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق لو ئر ما ل کے علا قہ میں 4ڈاکو ؤ ں نے حا جی ارشا د کے گھر سے ان کے اہل خا نہ کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیورات ،نقد ی اور دیگر سا ما ن لو ٹ لیا اور فر ار ہو گئے۔ما ڈل ٹاؤن سی بلا ک کے رہائشی فہیم قا سم کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ 65ہزارجبکہ ستو کتلہ بٹ چو ک میں سجا د حید ر گجر کے گھر سے ڈاکو ایک لاکھ 70ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ ڈاکوؤں نے باغبانپو رہ میں ملک شہباز سے دولاکھ 15ہزار،غازی آباد میں میا ں پر ویز سے ایک لاکھ،سند ر میں شفاقت سے 65ہزار، نواب ٹاؤن میں زبیر سے 50ہزار،شاہدرہ ٹاؤن میں عاصم سے 45ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔علاوہ ازیں اقبال ٹاؤن سے عرفان،نواب ٹاؤن سے بشیراور غالب مارکیٹ سے محمد احمد کی گاڑیاں جبکہ گوالمنڈی سے فضل،شالیمار سے محسن،جوہرٹاؤن سے عمار،سبزہ زارسے افضل،فیکٹری ایریاسے غلام قادر،نشترکالونی سے عامر اور ساندہ سے طاہر کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید : صفحہ آخر