سندھ اسمبلی:شہلا رضا اور محمد حسین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

سندھ اسمبلی:شہلا رضا اور محمد حسین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا اور ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین کھڑے ہوگئے اور بولنے لگے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی گمشدگی کا اشتہار دینا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ لیاری کے ڈان کے ساتھ حکومت کے لوگوں کی تصاویر ہیں اس معاملے پر عدالتی کمیشن بنایا جائے جس پر شہلا رضا نے ان کا مائیک بند کردیا اور کہا کہ ان کی تصاویر کسی اجمل پہاڑی ،جاوید بندا یا شجاعت ہاشمی کے ساتھ نہیں ہے جن کی جے آئی ٹی ہے کہ وہ ان کو قتل کرنا چاہتے تھے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول