نجی ایئرلائن ایئربلو نے ٹکٹوں کی بکنگ بندکردی

نجی ایئرلائن ایئربلو نے ٹکٹوں کی بکنگ بندکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نجی ایئرلائن ایئربلو نے ٹکٹوں کی بکنگ بند کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایئربلو نے کراچی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے کراچی کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ بند کردی ہے جس سے مسافر سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔واضح رہے کہ پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن پہلے ہی بند ہے جس کے بعد حکام نے ایئربلو کو کہا تھا کہ وہ مسافروں کی سہولت کے لیے اضافہ پروازیں چلائے لیکن اب ایئربلو نے بھی ٹکٹوں کی فروخت بند کردی ہے ۔