تخریب کا ری کا منصوبہ ناکام ،قلات میں 3خود کش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

تخریب کا ری کا منصوبہ ناکام ،قلات میں 3خود کش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا ...

قلات (آئی این پی )قلات میں سیکیورٹی فورسز کے روکنے پر مشکوک افراد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔بدھ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق قلات کے علاقے گدر میں تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی کی آمد کی اطلاع پر علاقے کی ناکہ بندی کی گئی تھی تاہم گاڑی کو گھیرے میں لینے پر مشکوک افراد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ تین ایف سی اہلکار زخمی بھی ہو ئے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول