سندھ ، رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ ، رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے روز کی توسیع کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔غیر یقینی صورتحال ختم، سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر رینجرز کے اختیار میں نوے روز کی توسیع۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ رینجرز کو کراچی میں وہ تمام اختیارات حاصل ہوں گے جو اس سے پہلے حاصل تھے۔ سندھ رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پولیس اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔ رینجرز دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے معاونین کے خلاف بھی کارروائی کر سکے گی