شاہد خاقان عباسی گیس پائپ لائن منصوبے پر مذاکرات کیلئے 6فروری سے ایران کادورہ کریں گے

شاہد خاقان عباسی گیس پائپ لائن منصوبے پر مذاکرات کیلئے 6فروری سے ایران ...

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر مذاکرات کیلئے 6فروری سے ایران کا دو روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ ایرانی وزیر پٹرولیم اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے، اس موقع پر وزارت کی ٹیم اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی 6 سے 7 فروری کو ایران کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ ایران کے وزیر پٹرولیم اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت اور اسے آگے بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ان کے دورہ کی منظوری دے دی ہے اور وفاقی وزیر نے اس سلسلے میں وزیراعظم کے گائیڈ لائن بھی لے لی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول