لیاری میں سرچ آپریشن،گینگ وار کے6ملزمان گرفتار

لیاری میں سرچ آپریشن،گینگ وار کے6ملزمان گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے لیاری گینگ وار کے6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری کارروائی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بابا لاڈلہ کے اڈے پر چھاپہ مارکر بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے لیاری کے علاقوں بغدادی ، موسی لین ، دبئی چوک اور چیل چوک میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے ملزم سراج بلوچ سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں نبی بخش بلوچ ، ایاز بلوچ ، ابراہیم بلوچ ، وسیم بلوچ اور شاہد بلوچ شامل ہیں۔ گرفتار ہونیوالوں سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے منشیات کے اڈے کو مسمار کر کے آگ لگا دی۔ ایک اور کارروائی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے لیاری بغداد میں بابا لاڈلہ کے اڈے پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول