تنگی بار کا عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان

تنگی بار کا عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان

تنگی (نمائندہ پاکستان)تنگی بار ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس کے دوران قرادا کی ذریعے عدالتوں میں پیشی سے مکمل بائیکا ٹ کا اعلان۔صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے فوری طور پر باروم کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ۔تنگی بار ایسوسی ایشن کا باروم کی ناقص سیکورٹی صورتحال کے سلسلے میں ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت تنگی باروم صدر حاجی ابراہیم مہمند منعقد ہو ا جس میں سینئر وکلاء عطاء اللہ خان،ایڈوکیٹ گل صدبر خان ،اقبال ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری قاضی شکیل ، واجد علی ایڈوکیٹ ،نا ئب صدر ایڈوکیٹ فا روق علی سمیت باروم کے دیگر وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنگی بار ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ابراہیم مہمند اور دیگر کا کہنا تھا کہ تنگی باروم کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے تنگی انتظامیہ اور ڈی پی او چارسدہ کیساتھ کئی بار میٹنگ ہوئی جس میں انہوں نے تنگی باروم کو سیکورٹی فراہم کرنے اور بار کا آنے کی یقین دہانی کرائی لیکن ڈی پی او چارسدہ یا دیگر پولیس کے زمہ دار آفیسر نے تنگی باروم کوآنے کی زحمت نہ کر سکے ۔اس موقع پر ایک قراد کیذریعے تنگی باروم کو مناسب سیکورٹی دینے تک عدالتوں میں پیشی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔مقررین وکلا ء نے صوبائی حکومت اور مقامی نتظامیہ سے تنگی باروم کو فوری طور پر سیکورٹی فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا

مزید : پشاورصفحہ اول