تور ڈھیر میں دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے مشترکہ سرچ آپریشن ،256گرفتار

تور ڈھیر میں دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے مشترکہ سرچ آپریشن ،256گرفتار

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)صوابی میں دہشتگردوں کے خلاف آرمی اور پولیس کاسرچ آپریشن ، گدون کے علاقہ ملک آباد اور ملحقہ پہاڑیوں میں سرچ آپریشن کے دوران 256مشتبہ افراد گرفتار جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کے آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پولیس فورس ،آرمی، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر دہشت گردوں،سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے علاقہ گدون ملک آباد ،مینئی اور آس پاس اجمیر پہاڑیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی اس دوران 256مشکوک افرادگرفتارجبکہ ان کے قبضہ سے مختلف نوعیت کے بھاری اسلحہ پستول،کلاشنکوف،بندوق اور درجنوں کارتوس برآمد کرکے ان کے خلاف قانونی ایکٹ کے تحت ایف آئی آردرج کردی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی جاوید اقبال خان کی نگرانی میں پولیس فورس ڈی ایس پیز صوابی ،پاک آرمی فوج ،سی ٹی ڈی سکواڈ و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا ڈی پی او صوابی خود قتاً فوقتاً فورسز کاکمانڈنگ کرتے رہے اور علاقہ میں پاک فوج پولیس فورس و دیگر نفری کے ہمراہ بھر پور موثر سرچ اپریشن کرکے کثیر تعداد میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ڈی پی او صوابی نے مشکوک افراد کی انٹاروگیشن کے لئے پولیس آفیسرز کی ٹیمیں تشکیل کرکے ان کی مکمل جانج پڑتال شروع کروادی ہے پولیس جدید خطوط کے تحت اقدامات سے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی ہو رہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ اول