طالبہ کو ڈی ایم سی جاری نہ کرنے پر آخری مہلت

طالبہ کو ڈی ایم سی جاری نہ کرنے پر آخری مہلت

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہرعالم میانخیل اور جسٹس ارشاد قیصرپرمشتمل دورکنی بنچ نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی طالبہ کو ڈی ایم سی جاری نہ کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کو آخری مہلت دے دی فاضل بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گذارہ سحرش عنبرین کے وکیل زرتاج نے عدالت کو بتایا کہ اس کی موکلہ نے عبدالولی خان یونیورسٹی سے کیمسٹری میں بی ایس کیاہے تاہم اس کاجی پی اے 2اعشاریہ9آیا اورانہوں نے دوبارہ امتحان کے لئے درخواست دی جسے انتنظامیہ نے منظورکیااورجب نتیجہ آیاتو اس کاجی پی اے 3اعشاریہ2تھاتاہم اب یونیورسٹی انتظامیہ نئی شرح کے مطابق ڈی ایم سی جاری نہیں کررہے ہیں لہذایونیورسٹی انتظامیہ کو نئی ڈی ایم سی جاری کرنے کی ہدایت کی جائے اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ اول