چیئرمین سینیٹ سے مراکش کے سفیر مصطفی صلاالدین کی ملاقات

چیئرمین سینیٹ سے مراکش کے سفیر مصطفی صلاالدین کی ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی سے مراکش کے سفیر مصطفی صلاالدین نے ملاقات کی اور پاکستان مراکش تعلقات کے علاوہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور مراکش کے مابین موجود تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی سطح پر مراسم اور دیگر دوسرے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید استحکام ملے گا ۔ بعدازاں چیئرمین سینیٹ سے ناروے کے سفیر ٹورے نیڈ ریبو نے بھی ملاقات کی ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ناروے کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اور ناروے کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے انہوں نے مراکش اور ناروے کے سفرا کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر