صوابی میں مزدور تنظیموں کا آج احتجاجی جلسہ ہوگا

صوابی میں مزدور تنظیموں کا آج احتجاجی جلسہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ ) پی آئی اے ملازمین پرتشدد کے خلاف صوابی کے مزدور تنظیموں کا احتجاجی جلسہ آج 4 فروری کو TMA صوابی میں ہوگا۔پاکستان ورکرزفیڈریشن PWF صوابی کے زیر اہتمام اس جلسہ میں ضلع بھر کے ملازمین ومزدور بھر پور شرکت کرینگے ۔ اس با ت کا فیصلہ پاکستان ورکرز فیڈریشن PWF ضلع صوابی کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت فضل حکیم ضلعی صدر فیڈریشن نے کی ۔ جبکہ عابد حسین، محمد رفیق ، حاجی توفیق زمان، حاجی نیازعلی خان، آیاز احمد ، حاجی شیر فرزند، محمد آیاز ، محمد اسلام ، ناصر علی، محمد فاضل جونئیر اور دیگر یونینز وفیڈریشن عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں نجکاری کے خلاف PIA ملازمین کے پرامن جلوس پر فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں دو ملازمین کی شہادت اور زخمی کرنے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا جبکہ پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کی مذمت کی گئی اس ظالمانہ واقعہ کے خلاف آج 4 فروری جمعرات کو صبح 10 بجے TMA صوابی میں تمام ملازمین اور مزدوروں کا پر امن احتجاجی جلسہ وجلوس منعقد ہوگا ۔ تمام ملازمین اور محنت کشوں سے بروقت شرکت کی اپیل ہے#ف