ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر خان نیازی قتل کے مقدمہ میں ایک گواہ کا بیان قلمبند

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر خان نیازی قتل کے مقدمہ میں ایک گواہ کا بیان قلمبند

راولپنڈی ( نیوزرپورٹر )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر خان نیازی قتل کے مقدمہ میں ایک گواہ کا بیان قلمبند جبکہ ملزمان کے وکلا کی جانب سے جرح مکمل ہونے پر سماعت 11 فروری تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ملزمان راشد مسیح، فیٖ اور عامر بھٹی عدالت میں پیش ہوئے، مقدمے کے گواہ مجسٹریٹ ارشد محمود بسرا کا بیان قلمبند کیا گیا، جبکہ ملزمان کے وکلا نے بیان پر جرح بھی مکمل کر لی جس پرفاضل جج نے مزید کاروائی کیلئے سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر