مہمند ایجنسی میں ملگری استاذان حلیمزئی کی کابینہ تشکیل

مہمند ایجنسی میں ملگری استاذان حلیمزئی کی کابینہ تشکیل

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، ملگری اُستاذان تحصیل حلیمزئی کیلئے کابینہ تشکیل دی گئی۔ پذیر گل صدر، اشفاق احمد جنرل سیکرٹری منتخب۔ اجلاس میں اساتذہ کی اپ گریڈیشن، NTS ٹیسٹ میں آرٹس گروپ کو شامل نہ کرنے اور فاٹا اساتذہ کو مرکز یا صوبے کے ملازمین قرار دینے کی قراردادیں منظور کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی ملگری اُستاذان کا انتخابی اجلاس زیر صدارت مرکزی رہنماء مجاہد خان مہمند غلنئی میں جمعرات کے روز منعقد ہوا۔ جسمیں کثیر تعداد کے ایجنسی بھر کے سکولوں میں تعینات اساتذہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل حلیمزئی کیلئے تنظیم کی کابینہ تشکیل دی گئی۔ جس میں متفقہ طور پر پذیر گل صدر، محمد اسرار سینئر نائب صدر، آیاز خان نائب صدر، اشفاق احمد جنرل سیکرٹری، محب علی مہمند پریس سیکرٹری، حیات اللہ فنانس سیکرٹری اور حاجی صابر رحمن کو چیئر مین منتخب قرار پائے اجلاس میں شرکاء نے اساتذہ کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ اور فاٹا اساتذہ کو ون سٹپ اپ گریڈیشن، آرٹس گروپ طلباء اور ڈگری ہولڈرز کو NTS ٹیسٹ میں شامل کرنے، SST میں فاٹا کو اِن سروس کوٹہ دینے، فاٹا اساتذہ کو رسک الاؤنس دینے اور فاٹا اساتذہ کو صوبے یا مرکز کے ملازمین تسلیم کرنے کی قراردادیں منظور ہوئی۔ اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ملگری استاذان فاٹا کے انتخابات صوبہ خیبر پختونخواہ کے ساتھ کرائے جائے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر