بار اور بنچ میں خوشگوار ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے ،جسٹس(ر)سردارمحمداسلم

بار اور بنچ میں خوشگوار ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے ،جسٹس(ر)سردارمحمداسلم

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)جسٹس (ر) سردار محمد اسلم نے کہا ہے کہ دیانتداری،راست بازی،قانون کی مساویانہ عملداری اور خوش اخلاقی سے بار اور بنچ میں خوشگوار ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے جس سے سائلین کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائی جا سکتی ہے۔بنچ اور بار کے مابین گہرا تعلق ہے کیونکہ یہ دونوں ہی انصاف کی فراہمی کے نظام میں اہم ترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بار ایسوسی ایشن ہائی کورٹ (راولپنڈی بنچ) کے زیر اہتمام ینگ وکلاء کیلئے اخلاقیات کے موضع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں ڈویژنل کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی جبکہ کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سردار محمد بشیر اور جنرل سیکرٹری عثمان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جسٹس (ر) سردار محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدل ہی ہماری بقاء کا ضامن ہے،معاشرے میں عدل کی شمع روشن رکھنے سے مشکلات کم ہو سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام کے بنیادی حقوق کو تحفظ ملنا ہونا شروع ہو جائے توحالات بہتر ہو سکتے ہیں ،شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کر کے دہشتگردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمان خصوصی نے ڈویژنل کے تمام صدور کو شیلڈز پیش کیں جبکہ کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کی شیلڈ نومنتخب صدر سردار محمد بشیر ایڈووکیٹ نے وصول کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر