مولانا اورنگزیب فاروقی کیخلاف مقدمے کی سماعت بنا کسی کاروائی کے ملتوی

مولانا اورنگزیب فاروقی کیخلاف مقدمے کی سماعت بنا کسی کاروائی کے ملتوی

راولپنڈی ( نیوزرپورٹر )انسداد دہشت گردی کی کصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے مذہبی منافرت کے مقدمے میں گرفتار مولانا اورنگزیب فاروقی کے خلاف مقدمے کی سماعت بنا کسی کاروائی کے ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سی ٹی ڈی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف بھاولپور میں بھی مقدمے کی سماعت جاری ہے، جس کی وجہ سے ملزم کہ واپسی نہ ہو سکی، جسپر فاضل جج نے سماعت بنا کسی کاروائی کے ملتوی کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر