طورخم بارڈر پر پاک افغان سیکیورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ
خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ) طورخم بارڈر پر پاک افغان سیکیورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ ہوئی، طورخم بارڈرپر امن و امان کا جائزہ لیا گیا، دونوں طرف کے مقامی ذمہ دار حکام نے اجلاس میں شرکت کی، ذرائع ۔ طورخم بارڈر پر پاک افغان حکام کی فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان کی طرف سے لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد ناصر خان، نائب تحصیلدار طورخم شمس الاسلام اور ایف سی کے میجر فصیح اللہ خان جبکہ افغانستان کی طرف سے بارڈر سیکیورٹی حکام ذبیح اللہ اور کمیسار رحیم اللہ وغیرہ نے شرکت کی دونوں طرف کے حکام اس بات پر متفق ہو گئے کہ درآمدات اور برآمدات میں نرمی اور سہولیات لائیں گے تاکہ ٹرانسپورٹروں کو سہولیات اور آسانی میسر آسکے افغان بارڈر پر لیڈی سرچر تعینات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ افغان خواتین کی مناسب چیکنگ ہو سکے جبکہ پاکستانی طورخم پر نادرا راہداری کارڈزکے اجراء کے عمل کو بھی تیز کیا جائیگا دونوں طرف سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بھی اقدامات کئے جائینگے اس موقع پر اے پی اے لنڈی کوتل نے نادار عملے کو ہدایت کر دی کہ رجسٹریشن کے عمل کو مذید تیز کیا جائے انہوں نے بارڈر پر تعینات خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو بھی ہدایت کر دی کہ وہ ہر دم دن رات چوکس رہے اور ہر مشکوک شخص پر کڑی نظر رکھیں اور ہر آنے جانے والے فرد کی جامہ تلاشی لیں اور گاڑیوں کی چیکنگ کریں اور طورخم بارڈر پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔