راجہ شعیب قتل کے مقدمے میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں10 یوم کیلئے توسیع

راجہ شعیب قتل کے مقدمے میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں10 یوم کیلئے توسیع

راولپنڈی ( نیوزرپورٹر )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے سابق صوبائی وزیر کے بھانجے راجہ شعیب قتل کے مقدمے میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں10 یوم کیلئے توسیع جبکہ پولیس کی جانب سے دو ملزمان کو نام مقدمے سے خارج کرنے کی درخواست پر مدعی کے وکلا کی جانب سے بحث کیلئے سماعت 8 فروری تک ک یلئے ملتوی کر دی ہے ۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر پولیس تھانہ صدر بیرونی نے بلدیاتی الیکشن کے موقع پر قتل ہونے والے راجی شعیب قتل کیس کے گرفتار ملزمان عادل الرحمان، اسد نمبردار، عمر مظہر اور جانثار کو پیش کیا۔ فاضل جج نے ملزمان کے جسمانہ ریمانڈ مین دس یوم کی توسیع کردی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان عادل اور عمر کے نام مقدمے سے خارج کرنے کیلئے درخواست جمع کروائی گئی۔جس پر ملزمان کے وکلا نے بحث مکمل کر لی جبکہ مدعی کے وکلا کی جانب سے بحث کیلئے سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر