کھیلوں کے فروغ کیلئے خطیر رقم مختص ہے ،کمشنر مردان

کھیلوں کے فروغ کیلئے خطیر رقم مختص ہے ،کمشنر مردان

مردان(بیورورپورٹ)کمشنر مردان ڈویژن ذاکر حسین آفریدی نے کہا ہے۔ کہ صوبائی حکومت نے کھیلوں کی فروغ اور کھیلوں کے میدانوں کیلئے کثیر رقم رکھی ہوئی ہے۔ بہت جلد صوبے کے تمام ڈویژنز میں انٹر ریجنل انڈر 23یوتھ گیمز 2016شروع کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس کمپلیکس مردان میں " لوگو پلے " کے تقریب رونمائی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس خیبرپختونخوا عادل صافی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس میڈم رشیدہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹرعمران حامد شیخ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز سلیم رضا، جمشید بلوچ ، ضلعی کونسلر علی گوہر خان اور آل سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر نصیر باچا بھی موجود تھے۔ ڈپٹی سیکرٹری سپورٹس عادل صافی نے کمشنر مردان کو انٹر ریجنل انڈر 23یوتھ گیمز 2016کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ان گیمز کیلئے 7کروڑ روپے اور روایتی کھیلوں کے لئے 6کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ بہت جلد ہر ڈویژن کی سطح پر گیمز شروع کئے جائینگے۔ اور ہر ڈویژن کے ٹیموں کے مابین مقابلے کئے جائنگے۔ ان مقابلوں میں 15میل گیمز اور 13فی میل گیمز شامل کئے گئے ہیں۔ مقابلوں کے بعد صوبے کے سطح پر بڑا سپورٹس گالا پشاور میں ہوگا۔ کھیلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے جائینگے۔ کمشنر مردان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کھیلوں کی فروغ سمیت ہر تحصیل کی سطح پر کھیل کے میدانوں پر تعمیراتی کام شروع کیا ہے۔ اسکے علاوہ کھلاڑیوں کے لئے مفت کھیل کا سامان ان کے شہر میں دیا جائیگا۔ اسکے لئے حکومت کروڑوں روپے خر چ کررہی ہے۔ کھیل کھود انسانی صحت اور جسمانی و ذہنی نشو نما کیلئے انتہائی مفید ہیں۔ اس لئے صوبائی حکومت کھیلوں کی فروغ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ کمشنر مردان نے آنسی ڈگری کالج کے بچوں کے لئے 20ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔ آخر میں کمشنر مردان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر مردان نے "لوگوپلے" کی باضابطہ رونمائی کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر