مہمند ایجنسی ،بائیزئی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،اہلکار زخمی
مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، بائیزئی سب ڈویژن میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی۔ ہسپتال منتقل۔ تحصیل صافی زیارت ماربل پہاڑیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیٹیکل انتظامیہ کا سرچ آپریشن۔ مہمند ایجنسی میں مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحدی دیہات بائیزئی سب ڈویژن کوڈا خیل کے علاقے میں ایک پرانی نصب بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوا۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تحصیل صافی میں بین الاقوامی معیار کے حامل زیارت ماربل پہاڑیوں میں سیکورٹی فورسزو پولیٹیکل انتظامیہ اے پی اے اپر مہمند حسیب الرحمن خلیل، تحصیلدار صافی معراج خان نے خاصہ دار و لیوی فورس کے ہمراہ ماربل مائینز و آس پاس کے علاقے میں سرپ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تا ہم کسی گرفتاری یا مزید کاروائی کی اطلاع نہیں ملی ہے۔