صوبائی وزیر مال امین گنڈا پور ،7 فروری کو کنونشن سے خطاب کرینگے

صوبائی وزیر مال امین گنڈا پور ،7 فروری کو کنونشن سے خطاب کرینگے

بنوں( نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر مال امین اللہ گنڈاپور اور وزیر اعلیٰ کے معاون حصوصی ملک شاہ محمد خان7فروروی کو اتوار کے روز ضلع بنوں میں کنونشن سے خطاب کریں گے انصاف یوتھ ونگ ضلع بنوں کے صدر شب نیاز خان نے اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انصاف یوتھ ونگ ضلع بنوں کے زیر اہتمام سات فروری کو آڈیٹوریم ہال بنوں میں تاریخی کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے مہمان حصوصی صوبائی وزیر مال امین اللہ گنڈاپور ہوں گے کنونشن سے وزیر اعلیٰ کے معاون حصوصی ملک شاہ محمد خان سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین بھی خطاب کریں گے انہوں نے مذید کہا کہ تحریک انصاف ا ور انصاف یوتھ ونگ کے کارکن چھ فرور کے احتجاجی دھرنے میں بھی بھرپور شرکت کریں گے اور عمران خان کی کال پر بنوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائیگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر