ڈیرہ میں قتل اور اقدام قتل کے 2 اشتہاری گرفتار

ڈیرہ میں قتل اور اقدام قتل کے 2 اشتہاری گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کینٹ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 8دسمبر2015ء کے قتل واقدام قتل کیس کے دواشتہاری ملزمان کوناکہ بندی کے دوران گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکینٹ ثناء اللہ مروت نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرکے ناکہ بندی کے دوران آٹھ دسمبر2015ء کے تھانہ کینٹ کے قتل واقدام قتل کی دواشتہاری ملزمان اکرام عرف حاجی ولدشاہجہان اوروسیم عرف ننھاولدغلام یاسین سکنائے مریالی کوگرفتارکرلیا۔دونوں اشتہاری ملزمان اعجازآبادمریالی میںآٹھ دسمبر2015ء کوفائرنگ کے واقعہ میں نامزدملزمان تھے۔فائرنگ کے دوران ساجدولدغلام یاسین جاں بحق ہوگیاتھاجبکہ مزدورمحمدخلیل ولداسماعیل زخمی ہوگیاتھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر