تاجر برادری کیلئے مردان چیمبر کا میگزین سنگ میل ثابت ہوگا ،ظاہر شاہ

تاجر برادری کیلئے مردان چیمبر کا میگزین سنگ میل ثابت ہوگا ،ظاہر شاہ

مردان(بیورورپورٹ)مردان چیمبرکا ماہنامہ میگزین تاجر برادری کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی ۔میگزین دو دھاری تلوارکا کردار ادا کرتے ہوئے تجارت و صنعت کے میدان میں انقلاب بپا کرے گی ۔اس طرح تاجر برادری کے مسائل کے حل اور ان کے مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی کے لئے میگزین کا اجراء نمایاں کردار اد کرے گی۔جو کام بندوق سے نہیں ہوتا وہ قلم کے زریعے آسانی سے کیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ نے چیمبر کے ماہانہ میگزین ’’کاروان ایوان صنعت و تجار ت مردان‘‘کے تقریب رونمائی کے موقع پر خطا ب کے دوران کیا ۔اس موقع پر صدر ظاہر شاہ خان تقریب کی صدارت اور ممتاز صنعتکار حاجی نسیم الرحمان مہمان خصوصی کے خدمات انجام دے رہے تھے۔تقریب میں چیمبر کے ممبرز ایگزیکٹیو باڈی کے علاوہ ، حاجی محمد شفیع ، صدر پریس کلب، یوسف خان اور تاجر برادری کے چیدہ چیدہ رہنماوٗں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ نے کہا کہ ماضی قریب میں جو ممالک کامیاب ہوکر ترقی کے منازل طے کر رہے ہیں ۔ ان کے پیچھے قلم کا کردار ہے ۔ جنہوں نے اپنے قلم کو اپنے ملک اور قوم کے لئے استعمال کر کے خود کو ترقی یافتہ ممالک کے صف میں لا کھڑا کیا ۔انہوں نے کہا کہ مردان چیمبر کا میگزین’’کاروان ایوان صنعت و تجارت مردان‘‘بھی تاجر برادری کی کے مسائل کے حل میں دو دھاری تلوار کا کردار اد کرے گی ۔اور تاجروں کو ترقی کی بام عروج تک پہنچائے گی ۔اس موقع پرسانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ظاہرشاہ نے کہاکہ مردان چیمبر سے پہلی بار ماہنامہ کا اجراء انتہائی خوشی کی بات ہے ۔جو آگے چل کرتاجربرادری کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔اس ماہنامہ کے تشکیل دینے اور اسکو اپنے تکمیل تک پہنچانے میں جن جن شخصیات نے اپنے خدمات پیش کیے۔ہم ان کے دلی مشکور ہیں ۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ آنے والے وقتوں میں بھی یہ کاروان اسی طرح قائم و دائم رہیگا ۔ ظاہر شاہ نے اس ماہنامے کی ایڈیٹر شیر از باچہ اور اسکے ٹیم کا بھی دلی شکریہ ادا کیا ۔ظاہر شاہ نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی حاجی نسیم الرحمن کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں اُ س نے جو وعدے چیمبر کے ساتھ کئے تھے کو پورا کرنے کے لئے یاد دہانی کروائی جس کا مہمان خصوصی نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد جو وعدے چیمبر کیسا تھ کئے تھے کو پورا کرونگا۔مہمان خصوصی نسیم الرحمن نے چیمبر کے مشکلات کے حل کے لیے اپنی بھرپور معاونت کرنے کا اعادہ کیا کہ چیمبر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے۔تقریب کے شرکا ء نے رسالے کے بہتری کے لیے اپنے اپنے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس رسالے کا اجراء ایک مثبت قدم ہے جس سے تاجر برادری میں مزید شعور بیدا ر ہوگااور وہ اپنے ارد گر د ہونے والے واقعات سے بخوبی اوراحسن طریقے سے آگاہ ہونگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر