قومی اداروں کی نجکاری کی مذمت کرتے ہیں ،متحدہ لیبر فیڈریشن

قومی اداروں کی نجکاری کی مذمت کرتے ہیں ،متحدہ لیبر فیڈریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) متحدہ لیبر فیڈریشن قومی اداروں کی نجکاری اور پی آئی ا ے یونین پر حکومتی پابندی کی شدید مزمت کرتی ہے۔پی آئی ا ے ملازمین پر وحشیانہ تشد د اور ملازمین کے اموات کے خلاف سیاسی پارٹیوں اور ملازمین کی جدوجہد کے اعلان کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ یونین سرگرمیوں پر پابندی اور بوندے طریقے سے نجکاری کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر محمد اقبال کے صدارت میں منعقدہ اجلاس سے حکیم آباد لیبر کالونی میں فیڈریشن کے مرکزی صدر گل رحمان اور دیگر صوبائی عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے فیڈریشن سے ملحقہ تنظموں کے قائدین نے شرکت کی۔اجلاس میں پی آئی اے یونین پر پابندی اور ملازمین پر وحشیانہ اور سفاکانہ تشدد کی شدید مزمت کی گئی ۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ شریف برادران کے امرانہ پالیسیوں کے خلاف سیاسی پارٹیوں کے اعلان کردہ احتجاج اور ملازمین کی طرف سے شیڈول شدہ مظاہروں میں متحدہ لیبر فیڈریشن بھر پور شرکت کریگی اجلاس میں تمام سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا گیا کہ شریف برادران کے اس غیر جمہوری اور آمرانہ اقدامات کے خلاف پارلیمنٹ میں بھر پور آواز اُٹھائی جائے ۔ قومی اثاثوں کے فروخت کو روکنے کیلئے سیاسی دباؤ بڑھایا جائے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کی حکومتیں جب بھی ملک میں آتی ہیں مزدوروں اور سرکاری ملازمین پر عرصہ حیات تنگ کرتی ہے اگر حکومت نے زبردستی قومی اداروں کی نجکاری اور بنیادی جمہوری حق یونین ازم پر پابندی لگانے کی کوشش کی تو ملک گیر سطح پر سنگین قدم اُٹھانے سے دریغ نہیں کیا جائے گا جس کی سنگین نتائج پرآمد ہونگے اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ورکرز ویلفئیرفنڈمیں مزدوروں کے بہبوؤد پر خرچ ہونے والے اربوں روپے وفاقی حکومت نے اپنے ذاتی و دیگر مقاصد پر خرچ کئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان بھر کے مزدوروں اور بورڈ ملازمین مشکلات کے بھنور میں پھنس گئے ہیں فوری فنڈز ریلیز کئے جائے