شیر گڑھ میں 7 فروری کو مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگا

شیر گڑھ میں 7 فروری کو مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگا

شیرگڑھ( نمائندہ پاکستان )سات فروری کو شیرگڑھ میں عظیم الشان مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگا ۔جمیعت علماء اسلام کے زیر اہتمام کانفرنس کی کامیابی کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں ۔سابقہ ایم ۔این ۔اے مولانا محمد قاسم ضلعی امیر ، تحصیل امیر حافظ محمد سعید ،ممتاز سماجی شخصیت مقصود علی پرنسپل ایس ۔پی۔آئی شیرگڑھ ، مسلم خان خٹک اوریو۔سی شیرگڑھ کے امیر سہیل محمد نے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔کانفرنس سے اندرون ملک اور بیرون ملک سے ممتاز دینی شخصیات اور عام سیاسی رہنما خطاب کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق سات فروری کو دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ میں جمیعت علما ء اسلام کے زیر اہتمام مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگا ۔کانفرنس ملک کی سیاست پر دور رس نتائج مرتب کرے گا۔دہشت گردی اور ملکی ابتر حالت کے پیش نظر ،کانفرنس کی اہمیت مقدم ہے ۔جمیعت علماء اسلام کے کارکنان نے دن رات کانفرنس کی کامیابی کے لئے کارنر میٹنگز اور اجتماعات منعقد کر رہے ہیں ۔ حضر ت مولانا مفتی محمود کی شخصیت پاکستانی سیاستدانوں کے لئے ایک نمونہ تھی ۔انہوں نے ملک وقوم کی خدمت کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا تھا ۔ملکی مفادات کی خاطر ہر قسم قربانی دی تھی ۔اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا تھا ۔ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قوم وملت کی ترقی کے لئے قوم کو متحد کیا تھا ۔سات فروری کو ان کے نام سے منصوب عظیم الشان مفتی محمود کانفرنس سے حضرت مولانا فضل الرحمن کے فرزند اسد محمود ،حضرت مولانا سینیٹر عطا ء الرحمن ،حضرت مولانا محمد عبدالرحمان ،حضرت مولانا شجاع الملک ، سابقہ وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ حاجی اکرم خان درانی ،حضر ت مولانا راشد محمود سومرو اور درویش صفت عالم دین سابقہ ایم ۔این۔اے جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم خطاب فرمائیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر