کراورنگی،ڈسکو موڑ کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق

کراورنگی،ڈسکو موڑ کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اچی(کرائم رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں ڈسکو موڑ کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جب کہ مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹان میں پاکستان بازار تھانے کی حدود میں ڈسکو موڑ کے قریب تیز رفتار بس نے 2 خواتین کو کچل دیا۔ دونوں خواتین کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکیں، واقعے کے وقت جائے وقوع پر موجود لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے بس کو آگ لگادی جب کہ ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کی شناخت 50سالہ ریحانہ زوجہ شمیم اور اس کی بیٹی 15سالہ ریحہ دختر شمیم کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد الٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔