آئی جی سندھ محکمے میں اپنی مخالف لابی کے خلاف سرگرم ہوگئے

آئی جی سندھ محکمے میں اپنی مخالف لابی کے خلاف سرگرم ہوگئے

کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی محکمے میں اپنی مخالف لابی کے خلاف سرگرم ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے چیف سیکرٹری سندھ کو ڈیپوٹیشن افسرن کی واپسی کے لیے خط لکھ دیا ہے ۔چیف سیکرٹری کو لکھے گئے خط میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ دو افسران کی پولیس میں تعیناتی ہائی کورٹ کے حکم کی توہین ہے ۔خط کی کاپی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی بھیج دی گئی ہے ۔آئی جی سندھ نے سلطان خواجہ کے خلاف بھی چیف سیکرٹری کو خط لکھا ہے ۔خط میں سلطان خواجہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی شکایت کی گئی ہے ۔آئی جی سندھ سلطان خواجہ کو ڈی آئی جی فنانس کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش بھی کی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر