ڈویژنل کمشنر ریلویز کے چھاپے ،غیرمعیاری اشیاء ضائع کرادیں

ڈویژنل کمشنر ریلویز کے چھاپے ،غیرمعیاری اشیاء ضائع کرادیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلویز کراچی ڈویژنل کمرشل ناصر نذیر نے کینٹ اسٹیشن پر مختلف اسٹالوں پرا چانک چھاپے مار کر غیر معیاری پانی بوتلیں ، اوردیگرغیرمعیاری مشروبات کی بوتلیں موقع پر ضائع کرادیں گئی اور تمام اسٹال و ینڈر کو آخری وارنیگ بھی دی کہ اگرآئندہ کوئی غیر معیاری بوتلیں ودیگر ایشیاء کسی بھی اسٹال پر پائی گئیں توا س اسٹال کو سیل کردیا جائیگا۔جبکہ30,000 ہزار روپے جرمانہ کرکے وصول بھی کرلیاگیا۔ناصر نذیر نے کہا کہ ہم ریلویز کی کارکردگی اور عوام کو بہتر سہولیات دینے کیلئے دیانتداری سے اپنا فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور اس میں D.S نثار احمد میمن کراچی اوردیگرافسران ہماری حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر