قومی ایکشن پلان کے بیشتر نکات پر عملدر آمد نہیں ہورہا ،فوزیہ قصوری

قومی ایکشن پلان کے بیشتر نکات پر عملدر آمد نہیں ہورہا ،فوزیہ قصوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے بیشتر نکات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے اس کی افادیت ختم ہو رہی ہے ۔ دہشت گردی کا ناسور گلی کوچوں میں پھیل چکا ہے جس کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے حکومت اور ریاستی اداروں کو سنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے ۔ قومی ترقی اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔مرکزاور پنجاب حکومت میٹرو ، اورنج منصوبوں اور قومی اداروں کی نجکاری کرکے قومی معیشت کی جڑ کاٹ رہی ہے ۔ وہ چارسدہ میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے ایک تقرے سے خطاب کر رہی تھی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے دیگر رہنماء رابعہ بصری ، فرخ آغا ، نعیمہ ناز ، ضلعی ناظم فہد ریاض خان ، عابد خان ، عزت خان ، ظفر خان اور دیگر رہنماء بھی موجودتھے ۔ فوزیہ قصوری نے کہاکہ خیبر پختون خواہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے او ر اب بھی سب سے زیادہ خطرات خیبر پختون خواہ کو ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف خیبر پختون خواہ پولیس اور آرمی نے تاریخ ساز قربانیاں دی ہے جس پر قوم انہیں خراج تحسین پیش کر تی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی کا دارو مدار دہشت گردی سے وابستہ ہے ۔ جب تک دہشت گردی ختم نہیں ہو تی ملک و قوم ترقی نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے میاں برادران پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ قومی خزانے کو غیر ضروری پراجیکٹ پر خرچ کیا جا رہا ہے جبکہ ملک کے اکثر علاقوں میں لوگوں کو دو وقت کی روٹی اور صاف پانی نہیں مل رہا ۔ فوزیہ قصوری نے کہا کہ ملک کے تمام سٹیک ہولڈر نے مل جل کر دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قومی ایکشن پلان بنایا مگر بد قسمتی سے وفاقی حکومت اس پر عمل در آمدکرنے میں سنجیدہ نظر نہ آئی جس کی وجہ سے بیشتر نکات پر عمل درآمد نہ ہو سکا جو وفاقی حکومت کی ناکامی ہے ۔انہوں نے پی آئی اے کی نجکاری کی شد ید مخالفت کی اور کہا کہ اپنے حق کے لئے آواز اٹھانے والے نہتے ملازمین پر فائرنگ کرکے حکومت نے اپنی اصلیت دکھائی ۔ پٹرول کی قیمت عالمی مارکیٹ میں بہت کم ہے مگر حکومت قوم کو اس کا فائدہ نہیں دے رہی ۔ انہوں نے کہاکہ باچا خان یونیورسٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا انجام قوم نے دیکھ لیا۔ تحریک انصا ف پاکستانی قوم کی تحفظ اور پر امن معاشرے کیلئے جد و جہد جاری رکھے گی ۔