صوبی میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن 3 پمپ سیل بھاری جرمانے

صوبی میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن 3 پمپ سیل بھاری جرمانے

 صوابی( بیورورپورٹ) ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صوابی شائستہ بی بی نے غیر رجسٹرڈ اور گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے تین پیٹرول پمپوں کو سیل کر کے بھاری جر مانہ وصول کر لیا۔ بدھ کے روز اے سی صوابی شائستہ بی بی نے ٹوپی روڈ پر واقع ایکسیڈ فلنگ اسٹیشن جھنڈا ، جھنڈاپیٹرولیم پمپ اور نیاز محمد فلنگ اسٹیشن پر چھاپہ مارا اس دوران تینوں پمپ نہ صرف غیر رجسٹرڈ پائے گئے بلکہ اس پر پیٹرول اورڈیزل حکومتی ریٹ سے زیادہ نرخوں پر فروخت کی جارہی تھی جس پر اے سی صوابی نے ان پیٹرول پمپوں کو نہ صرف سیل کر دیئے بلکہ موقع پر بھاری جر مانہ وصول کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر