سنٹرل جیل ملتان میں 2ماہ کے وقفہ کے بعد پھانسیوں کا سلسلہ آج سے پھر شروع

سنٹرل جیل ملتان میں 2ماہ کے وقفہ کے بعد پھانسیوں کا سلسلہ آج سے پھر شروع

ملتان(کرائم رپورٹر، خبر نگار خصوصی)سنٹرل جیل میں 2ماہ بعد پھانسیوں کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا۔آج صبح ساڑھے پانچ بجے قتل کے مجرم حاجی محمد کو پھانسی دی جائے گی۔مجرم نے 1996میں مظفر گڑھ میں دشمنی پر نذیر احمد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ دریں اثناء سیشن جج ملتان نے 21 سال قبل دہرے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم کو 10 فروری کو صبح ساڑھے 5 بجے نیو سنٹرل جیل ملتان میں پھانسی دینے کے لئے ڈیتھ وارنٹ جار ی کردئیے ہیں فاضل عدالت میں جیل حکام کی جانب سے پیش کئے گئے وارنٹ کے مطابق 24 دسمبر 1995 ء کو محمد بخش نے تھانہ نیو ملتان میں مقدمہ درج کرایا کہ مجرم الطاف احمد کا بھائی محمد نواز قتل ہو گیا جس پر اس کے بیٹے محمد شریف سمیت دیگر کو ملوث کیا گیا تاہم راضی نامہ ہونے پر مقدمہ ختم ہو گیا لیکن مجرم الطاف احمد نے اپنے دل میں رنجش رکھی اور ساتھیوں سمیت اس کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کر دی جس سے اس کا بیٹا محمدشریف اور رشتہ دار مسماء بھرانواں موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بہو مسماء کنیزاں زخمی ہو گئی ۔ مجرم کی اپیل ہائیکورٹ سے 5 مئی 2003 ء اور سپریم کورٹ سے 26 اپریل 2011ء کو خارج ہونے کے بعد اب رحم کی اپیل بھی خارج ہوچکی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ اول