ساہیوال،وزیر اعظم کا سکیورٹی حصار توڑنے پر لیگی رہنما گرفتار

ساہیوال،وزیر اعظم کا سکیورٹی حصار توڑنے پر لیگی رہنما گرفتار

ساہیوال (بیورو رپورٹ)وزیر اعظم کے کول پاور پلانٹ کے دورہ کے موقع پر سیکیورٹی حصار توڑنے کے الزام میں خانیوال میونسپل کمیٹی کے مسلم لیگ (ن) کے چئیر مین کا امیدوار گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف قادر آباد کول پاور پلانٹ 1320 میگاواٹ کے زیر تعمیر منصوبے کی سائٹ وزٹ کیلئے ساہیوال آئے تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں آئے ہو ئے مسلم لیگ (ن) کے خانیوال میو نسپل کمیٹی کی وارڈ 17سے منتخب ہو نے والے کونسلر اورکمیٹی کے چئیر مین کے امیدوار رانا عبدالرحمن نے سیکیورٹی حصار توڑ کر میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو ملنا چاہا تو سیکیورٹی ایجنسیوں نے اسے گرفتار کر لیا اور پولیس یوسف والا کے حوالے کر دیا رانا عبدالرحمن حلقہ پی پی 212 کبیر والا سے مسلم لیگ (ن) 2013 کے الیکشن کے امیدوار رانا عرفان کے بھائی اور اس وقت ضلعی صدر یوتھ ونگ اور پنجاب کی یوتھ ونگ کے فناس سیکرٹری بھی ہیں، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابھی پولیس یوسف والا نے را نا عبدالرحمن کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔

مزید : ملتان صفحہ اول