حکومت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی خواہش مند ہے: ممنون حسین
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ملکی ترقی اور اس کی معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے قومی یونیورسٹیاں اور آئی بی اے جیسے ادارے اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں جس کے لیے وہ تحسین کے مستحق ہیں۔ یہ بات صدر مملکت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، ڈاکٹر معصوم یا سین زئی ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ،ڈ اکٹر شاہد صدیقی وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے ڈین ڈاکٹر عشرت حسین سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔صدر مملکت نے ڈاکٹر مختار احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں اعلی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کی کردار سازی کی بھی ضرورت ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اس مقصد کے لئے اپنا کردار اداکرے۔اس موقع پر صدر مملکت نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ہدایت کی کہ تمام اعلی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیزکے سربراہان سے بات کر کے ان اداروں کے سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تا کہ آئندہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔صدر مملکت سے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈین اور ڈائیریکٹر ڈاکٹر عشرت حسین نے ملاقات کی اس موقع پر صدرمملکت نے کہا کہ آئی بی اے اپنے اعلی تعلیمی معیار اور اپنے طلبا کی صحیح معنوں میں راہنمائی کرکے ایک اہم قومی فریضہ ادا کر رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ میں آئی بی اے کا کردار بہت اہم ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ قائدانہ صلاحیت کے حامل پیشہ ور افراد کی تیاری میں اپنا یہ کردار بہ بخوبی ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عشر ت حسین نے آئی بی اے کے معاملات میں گہری دلچسپی لینے پر ان کا چکریہ ادا کیا۔صدر مملکت سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی قومی سطح پر تعلیم کے فروغ میں بہت خدمات ہیں اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلبا کو ان کے گھروں پر جدید تعلیم کی سہولت فراہم کر کے ایک بڑی خدمت سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ملک میں تعلیم کے فراغ کے لئے یہ یونیورسٹی اپنا کردار اسی جذبے کے ساتھ اد کرتی رہے گی۔ دریں اثنا صدر مملکت سے ڈاکٹر معصوم یوسف زئی ریکٹر انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس یونیورسٹی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ اور اسلامی کورسز کا جاری کرنا اس ادارے کی نمایاں خدمات ہیں جو وہ ادا کررہی ہے اور اسلامی معاشرے میں کردار سازی کے لئے بھی اسلامی یونیورسٹی کا اہم کردار ہے۔