صوبائی دارالحکومت سے 8دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

صوبائی دارالحکومت سے 8دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

لاہور(آئی این پی) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور میں کارروائی کے دوران دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر 8دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا ، گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردوں کو لاہور کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا ، پکڑے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے لاہور کی حساس عمارتوں ، اہم مقامات کے نقشے ، بارودی مواد اور دستاویزات برآمد ہوئیں ، دہشت گرد لاہور میں بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ اسی دوران مخبری پر ان کیخلاف کارروائی کی گئی ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد لاہور میں بارودی مواد کے ذریعے تخریب کاری کے کسی منصوبے کو انجام دینا چاہتے تھے ۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جن سے سنسنی خیز انکشافات کی امید ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ اول