بالڈھیر کے قریب وین درخت سے ٹکراگئی، 4 خواتین اساتذہ جاں بحق،3 زخمی

بالڈھیر کے قریب وین درخت سے ٹکراگئی، 4 خواتین اساتذہ جاں بحق،3 زخمی
بالڈھیر کے قریب وین درخت سے ٹکراگئی، 4 خواتین اساتذہ جاں بحق،3 زخمی

  

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے بالڈھیر میں ایک نجی سکول کی وین درخت سے ٹکرانے سے 4 خواتین اساتذہ جاں بحق ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی سکول کی وین اساتذہ کو لے کر سکول جارہی تھی کہ اچانک ایک درخت سے ٹکراگئی ۔ وین حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 4 خواتین اساتذہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ 2 خواتین اساتذہ سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل ہسپتال پہنچادیا گیاہے۔

مزید : ہری پور /اہم خبریں