میٹرو ٹرین منصوبے پر دوران کام ایک اور مزدور جاںبحق، مجموعی تعداد 5ہو گئی

میٹرو ٹرین منصوبے پر دوران کام ایک اور مزدور جاںبحق، مجموعی تعداد 5ہو گئی
میٹرو ٹرین منصوبے پر دوران کام ایک اور مزدور جاںبحق، مجموعی تعداد 5ہو گئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکو مت میں شروع ہونے والے اپنی طرز کا منفرد اور سب سے مہنگے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے نے ایک اور مزدور کی جان لے لی۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق بنوں کا رہائشی 26سالہ امان اللہ شالیمار چوک میں جاری تعمیراتی کام میں مصروف تھا کہ منصوبے پر کام کرنے والی قرین نے کچل دیاجس کے نتیجے میں امان اللہ دم توڑ گیا ۔ اس ہلاکت کے بعداورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں کام کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 5ہو گئی ہے۔ پولیس نے قرین ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لےا ہے تاہم ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش قبضے میں لے کر مزیدکارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : لاہور