سی ڈی اے نے وزارت داخلہ کو رہائشی علاقوں سے سفارتخانوں کی منتقلی کیلئے خط لکھ دیا

سی ڈی اے نے وزارت داخلہ کو رہائشی علاقوں سے سفارتخانوں کی منتقلی کیلئے خط لکھ ...
سی ڈی اے نے وزارت داخلہ کو رہائشی علاقوں سے سفارتخانوں کی منتقلی کیلئے خط لکھ دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سی ڈی اے نے وزارت داخلہ کورہائشی علاقوں سے سفارت خانوں کی منتقلی کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 40 سے زائد سفارتخانے رہائشی علاقوں میں قائم ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے حکم دے رکھا ہے کہ رہائشی علاقوں سے کمرشل سرگرمیاں ختم کی جائیں۔ سپریم کورٹ میں اگلی پیشی پر رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے گی لہٰذا غیر ملکی سفارتخانوں کو جلد از جلد ڈپلومیٹک انکلیو ژرمیں منتقل کیا جائے۔

مزید : اسلام آباد