شارجہ میں دو پاکستانی تعمیراتی سامان چوری کر کےلے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

شارجہ میں دو پاکستانی تعمیراتی سامان چوری کر کےلے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں ...
شارجہ میں دو پاکستانی تعمیراتی سامان چوری کر کےلے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)شارجہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو پاکستانیوں کو بجلی کا سامان چوری کرکے لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے دونوں پاکستانیوں کو السوع کے علاقے سے گرفتار کیا گیاہے جس وقت یہ افراد بجلی کا سامان اور تعمیراتی مواد چوری کر کے لے جار رہے تھے ۔
پولیس کا کہناہے کہ انہیں علاقے میں سے چوری کی کئی شکایات موصول ہوئیں تھیں ،علاقے میں پٹرولنگ کرتے ہوئے اہلکاروں نے ٹرک کو دیکھا جس پر انہیں شک گزرا ،جس پر اہلکاروں نے ڈرائیور اور ساتھی کو روک کر ان سے تفتیش کی ،دوران سوالات دونوں افراد نے چوری کا اعتراف کر لیا کہ وہ زیر تعمیر گھروں سے سامان چوری کر تے ہیں۔شارجہ پولیس نے تعمیراتی کام کروانے والے مالکان کوہدایت کی ہے کہ وہ اس چوری کیخلاف کوئی اقدامات کریں ۔شارجہ پولیس نے تعمیراتی سامان بیچنے والے تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی شخص سے مال بل کے بغیر مت خریدیں ۔