صبا قمر کو سیریل ”بے شرم“ کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا گیا

صبا قمر کو سیریل ”بے شرم“ کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا گیا
صبا قمر کو سیریل ”بے شرم“ کے مرکزی کردار میں کاسٹ کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ صبا قمر کو ڈائریکٹر فاروق رند کی ڈرامہ سیریل ”بے شرم“ کے مرکزی کردار میں کاسٹ کیاگیا جس کی ریکارڈنگ ان دنوں کراچی میں جاری ہے۔ ”بے شرم“ ایک ٹاپ ماڈل کی کہانی ہے جس کا تعلق اگرچہ بہت اچھی فیملی سے ہے لیکن اسے اس مقام تک پہنچنے میں بہت ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب ملک اور بیرون ملک اس کے نام کاڈنکا بجنے لگتا ہے۔ سکستھ سگما کی اس سیریل کی کاسٹ میں عتیقہ اوڈھو، ریحان شیخ اور زاہد احمد سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔ صبا قمر نے میڈیا کو بتایا کہ ”بے شرم“ کی کہانی بہت زبردست ہے جبکہ میرا کردار بھی بہت اچھا ہے اور اس کا کردار میں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ میں ڈرامہ سیریل ”میں ستارہ“ میں کام کررہی ہوں جس کی ریکارڈنگ تقریباً مکمل ہوچکی اور صرف تین دن کا کام باقی ہے۔ صبا قمر نے بتایا کہ میں ڈائریکٹر وجاہت رﺅف کی فلم ”لاہور سے کہیں اور“ میں بھی کام کررہی ہوں جس کی شوٹنگ کا آغاز مارچ میں ہوگا۔

مزید :

تفریح -