گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، ساڑھے تین سو آئل ٹینکر رک گئے

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، ساڑھے تین سو آئل ٹینکر رک گئے
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، ساڑھے تین سو آئل ٹینکر رک گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف ملک بھر میں ہڑتال کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال اور احتجاج سے سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے اور کراچی کے داخلی وخارجی راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ علاوہ ازیں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث ساڑھے تین سو آئل ٹینکر ز بندرگاہ پر ہی رک گئے ہیں۔
مظاہرین نے کہا ہے کہ لیڈر ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس کی شرح بڑھادی گئی ہے جبکہ موٹروے پولیس زائد وزن پر چالان کرتی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔کراچی اور لاہو کے نواحی علاقوں میں لوٹ مار ہوتی ہے جس کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مال بردار ٹرکوں کی چیکنگ کے نام پر ٹرانسپورٹرزکو تنگ کرنا بند کیا جائے اورافغانی مال بردار ٹرکوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی لگائی جائے۔ ٹیکس کی شرح 4 فیصدبڑھانے پرگاڑیاں نہیں چلائیں گے اورگڈز ٹرانسپورٹ میں لوڈنگ اور ان لوڈنگ بھی نہیں ہوگی۔