الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجرباتی استعمال کی منظوری

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجرباتی استعمال کی منظوری
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجرباتی استعمال کی منظوری

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تجرباتی طور پر الیکٹرانگ ووٹنگ مشین کے استعمال کی منظوری دیدی ، ووٹنگ مشین کی خریداری کیلئے جلد ٹینڈر جاری کئے جائیں گے ، وفاقی وزیر نے یہ بات انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کو بتائی، کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز یہاں زاہد حامد کی زیر صدارت ہو ا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد حامد کا کہناتھا کہ اس سال ستمبر تک الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کر لی جائے گی، ستمبر کے بعد کسی بھی ضمنی الیکشن میں الیکٹرانگ ووٹنگ مشین تجربہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس مشین کے استعمال سے الیکشن پر عوام کا اعتماد قائم ہو گا، اس حوالے سے انتخابی اصلاحات کمیٹی کا کام بھی نہایت اہم ہے، نئے انتخابی قوانین اور رولز سے متعلق مسودہ 2 ہفتوں تک مکمل کر لیں گے ، نادرا کے ڈیٹا بیس میں کنورٹر لگانے سے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق آسان ہو گی، انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو مجوزہ انتخابی قانون میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق چیٹ رکی 15 فروری تک منظوری دینے کی ہدایت بھی کی ہے ہے جس کے بعد اس کام کو آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد