وسیم اکرم ذاتی مصروفیات سے شائقین کو باخبر رکھیں گے

وسیم اکرم ذاتی مصروفیات سے شائقین کو باخبر رکھیں گے
 وسیم اکرم ذاتی مصروفیات سے شائقین کو باخبر رکھیں گے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ذاتی مصروفیات اور کرکٹ کے شائقین کو باخبر رکھنے کیلئے ” وسیم اکرم کرکٹ نیوز ایپ“ متعارف کرادی ہے جس کے ذریعے شائقین کرکٹ سے جڑی ہر خبر بلا معاوضہ دیکھ، سن اور پڑھ سکیں گے۔ موبائل ایپ کے ذریعے کرکٹ سے متعلق خبریں، ویڈیوز اور سوشل میڈیا اپ ڈیٹس سمیت کالم، ماہرین کے تجزیے اور تبصرے بھی پیش کئے جائیں گے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ برس موبائل ایپ کا ٹرائل لیا اور پھر ایک کرکٹ پنڈت کے طور پر اپنے کام کیلئے اسے بہت ضروری پایا۔

مزید : کھیل