”اچھے سکرپٹ کی شرط“،شبانہ اعظمی پاکستانی فلم میں کام کریں گی

”اچھے سکرپٹ کی شرط“،شبانہ اعظمی پاکستانی فلم میں کام کریں گی
”اچھے سکرپٹ کی شرط“،شبانہ اعظمی پاکستانی فلم میں کام کریں گی

  

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مشترکہ فلمسازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی فضا قائم ہو گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پانچ مرتبہ کی نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے کہا ہے کہ مشترکہ فلمسازی سے دنیا بھر میں دونوں ملکوں کے ناظرین کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔شبانہ اعظمی کا کہناہے کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ یہ وہ چیز ہے جو ہمیں کرنی چاہئے ،انہوں نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ فلم کا سکرپٹ انہیں اچھا لگا تو وہ ضرور کام کریں گی تاہم انہوں نے کہا کہ سکرپٹ چیلنجنگ ہونا چاہئے۔

مزید : تفریح