کراچی آپریشن مصلحت اور کسی قسم کے دباﺅ سے پاک ہے :نوید مختار

کراچی آپریشن مصلحت اور کسی قسم کے دباﺅ سے پاک ہے :نوید مختار
کراچی آپریشن مصلحت اور کسی قسم کے دباﺅ سے پاک ہے :نوید مختار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہاہے کہ کراچی آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی ،بلاامتیازاور ہر قسم کی مصلحت اور دباﺅ سے آزاد ہے ۔

کورکمانڈرکراچی نوید مختار نے پاکستان رینجرزکے ٹریننگ سینٹراینڈ اسکول میں پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کا کراچی کے امن میں مرکزی کردار ہے ،کراچی آپریشن کی تکمیل کے حوالے سے کوئی ابہام نہیںہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز نہایت جری،قابل ستائش فورس کے طور پرجانی جاتی ہے،فورس کی کامیابیوں کاسہراافسران،عہدیداران اورجوانوں کے سرہے۔

نوید مختار کا کہناتھا کہ کاکراچی کی عوام کو خوف سے آزاد ماحول دینا چاہتے ہیں ،کراچی آپریشن پر کسی قسم کا کوئی دباﺅ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آپ ایک فرد نہیں ہیں بلکہ ادارہ ہیں آپ کا ہر عمل ادارے کی پہچان بنے گا ،رینجرز عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کر دار ادا کرتی رہے گی،کراچی میں امن کی بحالی میں رینجرز کا نام یاد رکھا جائے گا ۔

مزید : کراچی